ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی نے ممتا کو دیا انتباہ، کہا رابطے میں ہیں 40 ارکان اسمبلی:  ٹی ایم سی نے مودی پر لگایا خرید و فروخت کا الزام

مودی نے ممتا کو دیا انتباہ، کہا رابطے میں ہیں 40 ارکان اسمبلی:  ٹی ایم سی نے مودی پر لگایا خرید و فروخت کا الزام

Mon, 29 Apr 2019 22:59:44  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ: 29 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نےایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو انتباہ دیا تھا کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس حکومت گر جائے گی کیونکہ ترنمول کے 40 ارکان اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔ مودی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول لیڈر ڈیریک او برائن نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر خرید و فروخت کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ مودی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے۔

برائن نے ٹویٹ کرتے ہوئے مودی کو ’ایکسپائری بابو' کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپائری بابو پی ایم، ہم سے براہ راست بات کریں۔ برائن نے لکھا کہ آپ کے ساتھ کوئی نہیں جائے گا، یہاں تک کہ ایک کونسلر بھی نہیں جائے گا۔ برائن نے پوچھا کہ آپ انتخابی مہم چلا رہے  ہیں یا (ارکان کی) خرید و فروخت کر رہے ہیں۔  برائن نے لکھا کہ آپ کی ایکسپائری تاریخ قریب ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مودی پر خرید وفروخت کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے۔

مودی نے ہگلی ضلع کے شری رامپور میں پیر کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ایم سی کے 40 ارکان اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں اور عام انتخابات میں بی جے پی کے جیتنے کے بعد وہ ان کی پارٹی چھوڑ دیں گے۔  ٹی ایم سی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ آپ کے پاؤں تلے سے سیاسی زمین کھسک چکی ہے۔


Share: